ضلع جہلم کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق لاکھوں پودے لگائے جارہے ہیں،سدھیر مغل

بدھ 12 اگست 2020 21:09

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2020ء) ضلع جہلم کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق لاکھوں پودے لگائے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر مغل نے آج شجرکاری کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان سندھو بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ لوگوں نے جس طرح ہمارے ساتھ مل کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا ہے کیونکہ جہاں شجرکاری زیادہ ہو گی وہاں انسانوں کیلئے آکسیجن بھی وافر مقدار میں موجود ہوگی اور تمام بیماریوں کا خاتمہ ہوگا انہوں نے کہاکہ محکمہ جنگلات نے عوام کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر میں پچیس ہزار پودے مفت فراہم کیے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر جہلم رائو پرویز اختر اے ڈی سی جی سید نذارت علی پاکستان آرمی ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے علاوہ عوام کو بھی مفت پودے فراہم کیے گئے ہیں جبکہ ان کی دیکھ بھال کے لیے ان کا شعور بیدار کیاگیا ہے کہ ان پودوں کی اس آبیاری کریں جس طرح آپ اپنی اولاد کے مستقبل کو بنانے میں کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس طرح لوگوں نے خاطر خواہ دلچسپی لیکر محکمہ جنگلات کی معاونت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری کے حوالے سے کسی کو بھی کوئی معلومات چاہئے تو ہمارا سٹاف ان کو تمام معلومات فراہم کرکے پودوں کی آبیاری کے لیے معاونت کریگا کیونکہ آج کا لگایا ہوا پودا ایک تن آور درخت بن کر ناصرف لوگوں کو گرمی سے بچائے گا بلکہ اس کا سایہ محسوس کرکے لوگ صحت مند معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرینگے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں