جہلم، 453 کورونا متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ، 8 کورونا سے متاثرہ مریضوں میں کوئی علامات نہیں،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

بدھ 12 اگست 2020 21:09

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2020ء) ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم اور ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کوئی کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 4236 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 472 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

کل تک 452 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں آج مزید 1 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوا ہے اس طرح کل 453 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔جبکہ 8 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہیاس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد کو دوسرے اضلاع میں ریفر کیا گیا۔

(جاری ہے)

جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں.اس وقت کرونا وائرس کا 1 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل ہے مریض کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔جہلم میں اب تک 14 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔تمام ڈاکٹرز، سٹاف نرسز، اور پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں