جہلم میں مزید کوئی کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

منگل 22 ستمبر 2020 20:43

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم اور ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں مزید کوئی کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 8548 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 488 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

(جاری ہے)

اب تک 476 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں. جبکہ 3 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں اس افراد کو گھر میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں جہلم میں اب تک 22 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا اس وقت تمام میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکا ہے۔

محکمہ صحت جہلم نے ڈپٹی کمشنر جہلم رائو پرویز اختر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مختلف سکولز اور کالجز کے آج مزید 737 افراد کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے جن کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔ اس سے پہلے سکولز اور کالجز کے جتنے بھی نمونے کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے تھے سب کی رپورٹ منفی موصول ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں