ڈپٹی کمشنر سردار طارق خان کی زیر صدارت جہلم ویلی کے علماء کرام کا اجلاس

منگل 22 ستمبر 2020 23:06

جہلم ویلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر سردار طارق خان کی زیر صدارت ان کے آفس میں جہلم ویلی کے علماء کرام کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایس پی ریاض مغل، اسسٹنٹ کمشنر عبدالقادر، ڈی ایس پی رضا گیلانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں علماء کرام پیر سید فیاض حسین کاظمی، علامہ سید اسحاق نقوی، مولاناجاوید الحسن، علامہ سید سفیر کاظمی، علامہ سفیر احمد عباسی، مولانا ظہور حسین کاظمی، مولانا عبدالقدوس نقشبندی، مولانا الطاف حسین صدیقی، مولانا جمیل احمد جامی، مولانا امتیاز احمد کیانی نے شرکت کی ۔

اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سردار طارق خان نے کہاکہ علماء کرام مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ علماء کرام کے تعاون کے بغیر مذہبی ہم آہنگی کی فضاء قائم نہیں ہو سکتی۔ اللہ کا شکر ہے کہ ضلع جہلم میں بہترین ہم آہنگی موجود ہے اس کو برقرار رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔ اجلاس میں انتظامیہ اور علماء کرام نے ضلع میں مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کا فیصلہ کیا گیا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں