اولڈ جی ٹی روڈ مشین محلہ پر واقع تین دکانوں میں علی الصبح چوری کی واردات،

چور تین دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے لے اڑے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 31 اکتوبر 2020 17:51

اولڈ جی ٹی روڈ مشین محلہ پر واقع تین دکانوں میں علی الصبح چوری کی واردات،
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) اولڈ جی ٹی روڈ مشین محلہ پر واقع تین دکانوں میں علی الصبح چوری کی واردات، چور تین دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے لے اڑے تفصیلات کے مطابق چور اولڈ جی ٹی روڈ مشین محلہ نمبر تین پر واقع تین دکانوں فریش بیکرز اینڈ سویٹس ، موبائل شاپ،گفٹ شاپ کے تالے توڑ کر فریش بیکرز اینڈ سویٹس سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار، موبائل شاپ سے دولاکھ پچاس ہزار جبکہ گفٹ شاپ سے دو لاکھ بیس ہزار روپے چوری کرکے رفو چکر ہوگئے

جبکہ چوری کی واردات کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی کے ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد عمران اپنے سٹاف کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ تمام چوری کی فریش بیکرز اینڈ سویٹس کے اندر سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی جبکہ یہ چوری صبح پانچ بجے ہوئی ہے جس میں چوروں نے پہلے دکانوں کے تالے توڑے اور دکانوں کے اندر جا کر وہاں سے دکان کے مالکان کے مطابق لاکھوں روپے کی کیش لے گئے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے ایس ایچ او سٹی کو احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر چوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں گرفتار کیا جائے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں