شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کاکریک ڈائون جاری

پیر 30 نومبر 2020 20:09

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) تفصیلات کے مطابق قمر سلطان T/SIتھانہ جلالپور شریف نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم جہانگیر ولد محمد جان ساکن ضلع باجو ڑ ایجنسی حال منڈی بہائو الدین سے 340گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ مسعود احمد SIانچارج چوکی سٹی پنڈدادنخان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان حیدر ولد حفاظت حسین ساکن حسینی روڈ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

ابرار حسین ASIچوکی کالا گجراں نے کاروائی کرتے ہوئے مہندی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے 3ملزمان 1۔ ناصر محمود ولد محمد رمضان ساکن کوٹھا پرانا جہلم 2۔ سہیل مجید ولد عبد المجید ساکن چتن 3۔ عدنان ذوالفقار ولد ذوالفقار حسین ساکن محلہ گلفام بازار کالا گجراں سے سامان آتش بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

محمد ارشاد ASIتھانہ سول لائن نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد فیاض ولد محمد حیات ساکن باغ محلہ تحصیل و ضلع جہلم سی120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

فیاض احمد ASIتھانہ سوہاوہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملز م صفدر علی ولد محمد زر ساکن موہڑہ روشن پڑی درویزہ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے 530گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ابرار حسین ASIچوکی کالا گجراں نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کامران شاہد ولد فضل احمد ساکن ڈھوک نیک عالم کریم پورہ ضلع جہلم سی10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں