صحت و تعلیم سمیت ،پبلک ہیلتھ، سپورٹس، اثارقدیمہ ،بلڈنگ اور دیگر پراجیکٹس پر کا م تیزی سے جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر جہلم

بدھ 2 دسمبر 2020 18:47

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر جہلم رائو پرویز اخترنے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتا یا ہے کہ صحت و تعلیم سمیت ،پبلک ہیلتھ، سپورٹس، اثارقدیمہ ،بلڈنگ اور دیگر پراجیکٹس پر کا م تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر رائو پرویز اختر نے کہا ہے حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور اہداف کے مطابق کام کریں، ترقیاتی کاموں میں غیر ضروری تاخیر نا قابل برداشت ہے ۔

انہوں نے منصوبوںبارے تفصیلی بریفنگ حاصل کی اور تمام ضلعی سربراہان کو معیار کے مطابق بروقت کام مکمل کرنے کا کہا۔ڈی سی جہلم نے بتایا ہے کہ حکومتی اہداف کو مکمل کرنے تمام سکیموں پر کام جاری ہے، اجلاس میں شاندار چوک میں ٹریفک کے مسائل کے حل اور شہر میں پارکنگ کے مسائل کے حل بارے بات کی گئی۔ اس موقع پر ڈی ڈی ڈولپمنٹ اشتیاق احمد، فرخت ضیاء کما ل سی او ایم سی جہلم،ایکسینز سمیت مختلف محکموں کے سربراہان موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں