ہمارے معاشرے میں مسجد اور منبر کی بہت اہمیت ہے اور لوگ علماء کرام کی بات پر یقین اور عمل کرتے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

بدھ 2 دسمبر 2020 18:47

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں مسجد اور منبر کی بہت اہمیت ہے اور لوگ علماء کرام کی بات پر یقین اور عمل کرتے ہیں۔ دین اسلام انسانی جان کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتا ہے ۔ علماء کرام مساجد میں عبادات کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کیساتھ ساتھ لوگوں میں سماجی فاصلہ اور ماسک کے استعمال سے متعلق آگاہی بڑھائیں۔

انہوں نے کہا کہ وباء کی دوسری لہر پرقابو پانے کا واحد حل ماسک پہننا،سماجی فاصلہ برقرار رکھنا، صفائی کا خاص خیال رکھنا اور اسلام کی جانب سے فراہم کردہ رہنمااصولوں پر عمل کرنا ہے ۔ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے میں ہدایت کی ہے کہ کورونا وباء کی دوسری لہر کے دوران کاروبار اور معیشت کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ رواں رکھنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے تاہم لوگوں کی صحت اور زندگیوں کے تحفظ کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مساجد کے حوالے سے ایس او پیز بارے بتایا ہے کہ مساجد میں سماجی فاصلے کے قیام کو یقینی بنایا جائے ، ہر نمازی ماسک ضرور استمال کریں، مسجد کمیٹی صفائی کروانے ، ڈس انفیکشن سپرے کروانے کے ساتھ ساتھ ہینڈ سینی ٹایزر کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ بچے اور بزرگ اور بلخصوص بیمار افراد گھروں میں نماز ادا کریں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ نماز کے لئے گھر سے وضو کر کے نماز کے لئے جائیں۔ اس موقع پر ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے حکومت کے کورونا بچاؤ اقدامات بارے بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ اجلاس کے موقع پر قاری محمد ابوبکر صدیق، قاری عبدلباسط، سمیت دیگر ممبران امن کمیٹی اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں