موبائل ٹیمیں بھرپور محنت اور جانفشانی کے ساتھ پولیو مہم کو کامیاب بنائیں،ڈپٹی کمشنر جہلم

بدھ دسمبر 18:47

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع میں جاری پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ودیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ بتایا کہ ضلع جہلم میں30نومبر سے شروع ہونے والی پولیومہم کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ، اہداف کے مطابق پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں،انہوں نے بتایا ہے کہ پولیو ٹیمیں انسداد کورونا اور انسداد ڈینگی اقدمات بارے بھی آگاہی دے رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے اس موقع پر کہا کہ موبائل ٹیمیں بھرپور محنت اور جانفشانی کے ساتھ مہم کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی مکمل صحت اور روشن کل کے لیے انہیں ہر صورت پولیو کے قطرے پلانا ہوں گے اور ملک بھر سے پولیو کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جہلم شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments