میونسپل کارپوریشن کو صفائی اور تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنانے کے لئے اضافی مشینری جلد فراہم کردی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم

جمعہ 15 جنوری 2021 21:19

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹر جہلم راؤ پرویز اختر کا دورہ ایم سی دفتر، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی، آزمائشی بنیادوں پر تین ماہ کے لئے سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے 20 ٹن سے زائد سالڈ ویسٹ کو ڈسپوز آف کیا جائے گا، پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز 3 کے بعد کرتے ہوئے جہلم شہر کا تمام سالڈ ویسٹ ٹھکانے لگانے کے لئے اقدامات کریں گے ، ایم سی دفتر میں صفائی و تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنانے کے لئے اضافی مشینری جلد دستیاب کی جارہی ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ایم سی دفتر میں افسران کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد، ایڈووکیٹ فرخت ضیاء کمال، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدلوحید و دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے الطاف پارک سمیت شہری علاقوں کی صفائی کا کام مکمل کروانے کی ہدایات دیں۔ ڈی سی رائو پروئز اختر نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی میں مزید بہتری لانے کے لئے کام کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے خاتمے اور نکاس میں بہتری لانے کے لئے سٹاف کو ضروری ہدایات دیں ہیں، انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے ڈمپ سائٹس اور ایم سی کی جانب سے طے شدہ پوائنٹس پر ہی تلف کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہر کو صاف ستھرا بنانے میں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ڈی سی رائو پرویز اختر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی پر بھی عمل درآمد جاری ہے ایم سی و انتظامی افسران کے دفاترعوام کے لئے کھلے ہیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں