میونسپل کارپوریشن جہلم کا ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن، مزاحمت پر تین ملزمان گرفتار

منگل 19 جنوری 2021 21:32

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) میونسپل کارپوریشن کی طرف سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے ہفتہ منانے کے سلسلے میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر جہلم رائو پرویز اختر کے حکم پر آج ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیاگیا جس میں چیف آفیسر انعام الرحیم،ایم او آر محمد عثمان گوندل،اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد اور سٹی پولیس کے ہمراہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مزاحمت کرنے پر تین ملزمان صدام حسین، محمد طاہر، عمران طاہر کو گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن اسی طرح جاری رہیگا کیونکہ کشادہ بازار اور سڑکیں ناصرف خریداروں کو ریلیف دیتے ہیں بلکہ اس سے تاجروں کا کاروبار بھی وسیع ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں