جہلم،جنسی درندگی کی انتہا، اڈھیر عمر شخص کی 7 سالہ بچی سے زیادتی

جمعہ 22 جنوری 2021 22:11

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) جہلم کے علاقے کول پاور میں 65 سالہ شخص نے سات سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم نے ننھی بچی کو گلی سے اٹھایا اور اپنے گھر لے جاکر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ فیملی کی جانب سے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔پولیس کی جانب سے کمسن بچی کا میڈیکل کرایا گیا، جہاں ننھی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی جبکہ ملزم نے بھی گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کرلیا ہے، پولیس نے متاثرہ بچی اور ملزم کینمونے ڈی این اے لیبارٹری بجھوادیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں