جہلم،منشیات فروشوں کے خلاف پولیس مقابلہ میں زخمی نوجوان کا سوہاوہ میں شانداراستقبال

جمعرات 25 فروری 2021 21:30

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2021ء) منشیات فروشوں کے خلاف پولیس مقابلہ میں زخمی نوجوان کا سوہاوہ میں شاندار استقبال ،پولیس کانسٹیبل صلاح الدین ہمایوں منشیات فروشوں کے خلاف ریڈ میں زخمی ہوئے تھے صلاح الدین ہمایوں ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر جا رہے تھے سوہاوہ میلاد چوک میں تاجروں اور شہریوں کی طرف سے شاندار استقبال کیا ڈی ایس پی سوہاوہ نے میلاد چوک میں زخمی کانسٹیبل سے ملاقات کی ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ نے کانسٹیبل کی گاڑی کو سکواڈ کیا شہریوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں