ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر جہلم کا میونسپل کارپوریشن کا دورہ، شہری کوڑا کرکٹ طے شدہ پوائنٹس پر پھینکیں، رائو پرویزاختر

جمعہ 26 فروری 2021 20:45

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر جہلم راؤ پرویز اختر میونسپل کارپوریشن دفتر پہنچے اور تمام برانچوں کا دورہ کیا، اس موقع پر افسران و سٹاف کی حاضری چیک کی، انہوں نے تمام برانچر و دفاتر میںصفائی ستھرائی کے انتظامات کو دیکھا، کورونا ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا ،وہاں عوامی مسائل بارے تفصیلات حاصل کیں، عوام کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا،ایڈمنسٹریٹر ایم سی جہلم راؤ پرویز اختر نے ایم سی دفتر جہلم میں ون ونڈو سینٹر کا تفصیلی جائزہ لیا ،انہوں نے آن لائن ریکارڈ بارے پڑتال کی اورشہریوں کی طرف سے جمع کروائی گئی درخواستوں بارے پوچھا۔

دفتر میں ایم سی افسران کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی، ڈی سی رائو پروئز اختر نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی میں مزید بہتری لانے کے لئے کام کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے خاتمے اور نکاس میں بہتری لانے کے لئے سٹاف کو ضروری ہدایات دیں ہیں، انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے ڈمپ سائٹس اور ایم سی کی جانب سے طے شدہ پوائنٹس پر ہی تلف کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ شہر کو صاف ستھرا بنانے میں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے بتایا ہے کہ شہر کے داخلی راستوں سمیت اندرون شہر کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ڈی سی رائو پرویز اختر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی پر بھی عمل درآمد جاری ہے ایم سی و انتظامی افسران کے دفاترعوام کے لئے کھلے ہیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں