پنڈی بھٹیاں،پولیس نے لاپتہ9سالہ ذہنی معذور بچی لواحقین کے حوالے کردی

ہفتہ 20 مارچ 2021 00:00

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2021ء) پولیس کا اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری، تھانہ کسیسے پولیس لاپتہ ہونے والی 9 سالہ ذہنی معذور بچی کو چند گھنٹوں میں تلاش کرکے لواحقین کے حوالے کر دیا، لواحقین کی جانب سے ڈی پی او حافظ آباد اور ان کی ٹیم کیلئے بھر پور اظہار تشکر،حافظ آباد پولیس جرائم کنٹرول کرنے کے سا تھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر رضوان احمد خاں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کسیسے پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ 9 سالہ سونیا جس کا ذہنی توازن درست نہ ہے لاپتہ ہو گئی ہے۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر رضوان احمد خاں نے ایس ایچ او کسیسے ضیافت باٹھ کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے بچی کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بچی کو تلاش کرنے کیلئے قریبی مساجد میں اعلانات کروائے گئے۔

تھانہ کسیسے پولیس کی جانب سے لاپتہ 9 سالہ سونیا کو 4 گھنٹے کے قلیل وقت میں تلاش کرکے لواحقین سے ملوا دیا گیا۔ بچی کے لواحقین نے ڈی پی او حافظ آباد اور ان کی ٹیم کا بھر پور شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر رضوان احمد خاں کا کہنا ہے کہ حافظ آباد پولیس جرائم کنٹر ول کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے بھی ہمہ وقت کوشاں ہی

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں