پنڈی بھٹیاں،حافظ آباد روڈ پر ٹریفک حادثہ میں جاںبحق ایک ہی خاندان کے چار افراد سپردخاک

ہفتہ 3 جولائی 2021 23:31

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2021ء) پنڈی بھٹیاں حافظ آباد روڈ پر ٹریفک کے الناک حادثہ ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہونے والوں کے جنازے ایک سا تھ اٹھنے گئے تو محلہ میں کہرام مچ گیا ان کی نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ان کو ان کے آبائی قبرستان وٹواں والا میں سپرد خاک کردیا گیا یہ ٹریفک حادثہ گذشتہ روز پنڈی بھٹیاں حافظ آباد روڈ پر موٹر سائیکل اور ڈمپر کے تصادم میں پیش آیا جس میں پنڈی بھٹیاں کے محلہ حسن پورہ کے سعید احمد اپنے موٹر سائیکل پر دو بہنوں50 سالہ فاطمہ 35 سالہ فرحت بی بی ایک رشتہ دار خاتون کلثوم کے ساتہ جلالپوربھٹیاں سے پنڈی بھٹیاں آرہے تہے ٹاہلی گورایہ کے قریب سامنے سے آنے والے بے قابوڈمپر اس سے ٹکڑا گیا اس حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چاروں افراد جاں بحق ہو گئے اس المناک حادثہ پر شہریوں نے گیر ے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ڈمپروں سے متعدد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں مگر ٹریفک پولیس ان حادثات کی روک تھام ممکن نہیں ہو سکی وزیر اعلیٰ پنجاب کو نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں