ڈپٹی کمشنر جہلم کا رات گئے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹررز ہسپتال کا دورہ

او پی ڈی،ایمرجنسی بلاک کیساتھ شیلٹر ہوم میں موجود مریضوں کے لواحقین کو دی جانیوالی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا

منگل 27 جولائی 2021 23:23

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا رات گئے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹررز ہسپتال کا دورہ۔ اس موقع پر انہوں نے او پی ڈی،ایمرجنسی بلاک کے ساتھ ساتھ شیلٹر ہوم میں موجود مریضوں کے لواحقین کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، مریضوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔انہوں نے مختلف ورڈز میں مریضوں کا حال احوال دریافت کیا، ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ہسپتال دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ مریضوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کریں گے اور دستیاب سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔

اس موقع پرانہوں نے شیلٹر ہوم کا دورہ کیا وہاں کھانے کے معیار کوخود چیک کیا، شیلٹر ہوم میں موجود افراد کے بارے تفصیلات حاصل کیں اور انکو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے اظہار اطمنان کیا اور انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد اور مریضوں کے ساتھ ساتھ انکے لواحقین کی خدمت کے لئے ہمہ وقت حاضر ہیں سرکاری پناہ گاہ میں بے گھر اور بے سہارا افراد کو بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں