جہلم،تھانہ جلالپور شریف کے مین گیٹ کے سامنے گالم گلوچ اورخاتون سے دست درازی کرنے والا ملزم گرفتار

بدھ 15 ستمبر 2021 23:34

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کھلی کچری میں ایک خاتون شگفتہ بی بی ڈی پی او صاحب کے سامنے مسمی قمرزمان سکنہ جلالپورشریف کے خلاف پیش ھوئی اور تمام حالات سے آگاہ کیا اور یہ بھی کہا کہ قمرزمان نے کھلی کچری سے پہلے مجھے میرے فون نمبر پر کال کر کے دھمکی بھی دی ھے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے dsp پنڈدادنخان کومعاملے کی انکوائری مارک کی-تھانہ جلالپورشریف میں ڈی ایس پی پنڈدادنخان نے دونوں پارٹیوں کو بسلسلہ انکوائری بلایا اور تفصیل سے سنا۔

(جاری ہے)

جب انکوائری ختم ھوئی تو تھانہ جلالپورشریف کے مین گیٹ کے سامنے قمرزمان نے شگفتہ بی بی اور اس کی ماں کے ساتھ گالم گلوچ اور دست درازی کی کوشش کی۔جس پر shoتھانہ جلالپورشریف نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم قمر زمان کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں