چیئر مین الیکشن کمیشن و ممبران کی جہلم چیمبر میں انتخابات ، 13امیدوار برائے ایگزیکٹو کامیاب قرار

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:20

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن ممبران ایگزیکٹو کے انتخابات مکمل جبکہ 13امیدوار برائے ایگزیکٹو کامیاب قرار پائے ۔ چیئر مین الیکشن کمیشن و ممبران کی جہلم چیمبر میں انتخابات کے حوالے سے پریس کانفرنس ۔ جبکہ 5امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیے جس کی وجہ سے تمام ممبران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔

پریس کانفرنس میں صدر جہلم چیمبر عرفان لطیف قریشی ، سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود ، چیئر مین الیکشن کمیشن راجہ شیراز اکبر ، ممبران حافظ امتیاز بیگ ، معین سعید بٹ ، فائونڈر جہلم چیمبر ڈاکٹر کوثر ناہید انور ، چوہدری غلام جعفر برگٹ ، مظہر اکرام ، محمد اسحاق ڈار ، چوہدری سعید اللہ مدبر کے علاوہ تمام نو منتخب ممبران ایگزیکٹو موجود تھے، اس موقع پر چیئر مین الیکشن راجہ شیراز اکبر ، ممبران حافظ امتیاز بیگ ، معین سعید بٹ نے بتایا کہ جہلم چیمبر کے الیکشن 2021-22کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے 20امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے تھے جبکہ 5امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے اس طرح کارپوریٹ کلاس کے 7امیدوار جن میں فہد انوار ، محمد اسحاق ڈار ، اسلام الدین ، خبیب نوید ، میاں محمد نعیم بشیر ، چوہدری نوید اعظم اور چوہدری سعید اللہ مدبر جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کے 6امیدوار جن میں امیر عرفان ، مظہر اکرام ، راجہ ساجد حمید ، محمد عمر مشتاق برگٹ ، اسامہ لطیف اور زاہد عمران بلا مقابلہ ممبران ایگزیکٹو منتخب ہوگئے اسی طرح خواتین کی دو مخصوص نشستوں پر مسز سہیل انجم اور مسز نغمہ ارشد کامیاب قرار پائیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر الیکشن کمیشن کے چیئر مین اور ممبران پر پریس کانفرنس میں موجود صحافیوں نے سوال کیے جس کے انہوں نے مناسب جواب دئیے ۔ جبکہ صدر جہلم چیمبر عرفان لطیف قریشی نے کہا کہ چیمبر کا ممبر اور عہدیدار بننے کیلئے تعلیمی اہلیت کا کوئی معیار نہیں میٹرک پاس بھی صدارت کا الیکشن لڑسکتا ہے ۔ چیئر مین الیکشن کمیشن حافظ امتیاز بیگ نے بتایا کہ چیمبر کے عہدیداروں کے انتخابات کیلئے 23ستمبر کو کاغذار نامزدگی جبکہ ان کے انتخابات 27ستمبر کو ہونگے

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں