کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ کا دورہ جہلم

ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کریں، مجھے آؤٹ پٹ نظر آنی چاہیے، پہلے سے جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو جلد مکمل،نئے پراجیکٹس پر جلد از جلد ورک آرڈر ایشو کروا کہ کام شروع کروائیں،قیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:20

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ کا دورہ جہلم، کمشنر راولپنڈی نے ڈپٹی کمشنر آفس جہلم میں ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کریں، مجھے آؤٹ پٹ نظر آنی چاہیے، پہلے سے جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو جلد مکمل کریں اور نئے پراجیکٹس پر جلد از جلد ورک آرڈر ایشو کروا کہ کام شروع کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شہروں کی ڈویلپمنٹ ویلتھ کریشن ماڈل کے طور پر کرنی چاہیے، جس سے نہ صرف سرمایہ کاری اور کاروبار میں اضافہ ممکن ہو گا بلکہ اس سے غربت کا خاتمہ بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس موقع پر کمشنر گلزار حسین شاہ نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹس اور منڈیوں کے دورے کریں تاکہ عوام کو مصنوعی مہنگائی سے چھٹکارہ دلایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے محکمہ تعلیم، صحت، ہائر ایجوکیشن، میونسپل کارپوریشن اور دیگر اداروں کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ بعدازاں کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ نے حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع کونسل ہال میں ''انصاف آپکی دہلیز پر'' پروگرام کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز سے آگاہ کیا، جن کے فوری حل کے لئے کمشنر گلزار حسین شاہ نے احکامات جاری کیے، کچھ لوگوں کے مسائل موقع پر ہی حل کر دئیے گئے جبکہ کچھ مسائل کے حل کے لیے موقع پر موجود اسسٹنٹ کمشنرز کو احکامات جاری کر دئیے۔

کمشنر گلزار حسین شاہ نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد انتظامیہ تک عوام کی رسائی اور ان کے مسائل دریافت کر کے بروقت حل کرنا ہیں

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں