جہلم میں مزید 6 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:20

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں مزید 6 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ جہلم میں مثبت کیسیز کی شرح %2.69 ہے۔اس وقت جہلم میں 36 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے جبکہ 2 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 118,802 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2616 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

(جاری ہے)

اب تک کل 2507 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کرونا وائرس سے 71 اموات ہوئی ہیں۔ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 57,641 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1135 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 30 اموات ہوئی ہیں اورکرونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %2.01 ہے۔

جہلم میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 560,370 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہی

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں