f جہلم میں مزید 2 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول

پ* اب تک 72 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں

اتوار 19 ستمبر 2021 17:55

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں مزید 2 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ جہلم میں ا مثبت کیسیز کی شرح %0.25 ہے۔اس وقت جہلم میں 31 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ ہیں جبکہ 2 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 119,544 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2621 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

(جاری ہے)

اب تک کل 2517 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کرونا وائرس سے 71 اموات ہوئی ہیں۔ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 58,383 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1140 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 30 اموات ہوئی ہیں اورکرونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %1.9 ہے۔

جہلم میں اب تک 72 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 570,668 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں