جہلم، ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے پولٹری کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا،پولٹری ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب کرلیا

منگل 21 ستمبر 2021 00:08

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے پولٹری کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے پولٹری ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پولٹری ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو پولٹری کی قیمتیں نیچے لانے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک غلام مرتضی کو ہدایت کی کہ وہ پولٹری ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر چکن کا ریٹ طے کرے گی تاکہ کوئی ناجائز منافع خوری نہ کرسکے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولٹری کے ریٹس کو سختی سے مانیٹر کرے گی اور گراں فروشی پر سختی سے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک غلام مرتضی، سماجی کارکن فرحت کمال ضیا سمیت پولٹری ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں