ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں مزید 2 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوگئی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 22:34

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں ہفتہ کو مزید 2 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوگئی۔ جہلم میںہفتہ کو مثبت کیسیز کی شرح 0.54% تھی ۔اس وقت جہلم میں 34 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ ہیں جبکہ 1 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 120,891 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2648 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔

(جاری ہے)

اب تک کل 2540 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کرونا وائرس سے 73 اموات ہوئی ہیں۔ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 59,730 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1167 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 32 اموات ہوئی ہیں اورکرونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح 1.91% ہے ۔

جہلم میں اب تک 72 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 581,354 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں