ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کی گزشتہ روز ریڈیو آواز ایف ایم 95 جہلم کے لائیو سٹوڈیو میں خصوصی شرکت

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:21

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کی گزشتہ روز ریڈیو آواز ایف ایم 95 جہلم کے لائیو سٹوڈیو میں خصوصی شرکت، کورونا، خسرہ اور ڈینگی وائرس کے خاتمے اور ویکسینیشن مہم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ پروگرام کا مقصد لوگوں تک آگاہی پہنچانا تھا کہ کس طرح وبائی بیماریوں پر قابو پا کر انکا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن بہت ضروری ہے، ویکسینیشن سے بہتر اس بیماری کا کوئی علاج نہیں۔ ضلع جہلم میں شروع ہونے والہ خسرہ مہم کے بارے میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہیلتھ ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے بچوں کو خسرے سے بچاؤ کے ٹیکے لازمی لگوائیں۔

(جاری ہے)

ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انہوں نے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے صبح اور شام کے وقت غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں، دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں، اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور صاف پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہم سب کو مل کر وبائی بیماریوں پر قابو پانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں