جہلم،ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان سمیت 5 منشیات فروش گرفتار

ملزمان سے مجموعی طور پر 3 کلو 920 گرام چرس، 1 کلو 200 گرام افیون، 20 لیٹر شراب اور سینکڑوں راونڈز برآمد

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 22:47

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان سمیت 5 منشیات فروش گرفتار،ملزمان سے مجموعی طور پر 3 کلو 920 گرام چرس، 1 کلو 200 گرام افیون، 20 لیٹر شراب اور سینکڑوں راونڈز برآمد،تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان (1) مظفر علی ولد محمد منشاء ساکن ضلع گوجرانولہ جس کے قبضہ سے 2 کلو 480 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 400 روپے برآمد،(2) محمد عمران ولد محمد اختر ساکن ضلع گوجرانولہ جس کے قبضہ سے 1220 گرام چرس،1200گرام افیون اور رقم وٹک مبلغ 450 روپے برآمد،(3) محمد نواز ولد آدم خان ساکن ضلع پشاور جس کے قبضہ سے 450 راونڈز کلاشنکوف، 300 راونڈز 223 بور برآمد،(4) اعزاز زمان ولد شاہ زمان ساکن ضلع پشاور جس کے قبضہ سے 500 راونڈز رائفل 222 بور برآمد،تھانہ سٹی پولیس نے 2 منشیات فروش(1) محمد راشد ولد محمد رشید ساکن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد،(2) فیصل محمود ولد دل محمد ساکن محلہ سلیمان پارس جہلم جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد،تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش طارق پرویز ولد محمد اصغر ساکن فضل آباد جہلم جس کے قبضہ سے 220 گرام چرس برآمد،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں