FPunjab Red Campaign 12نومبر تک جاری رہے گی

منگل 26 اکتوبر 2021 23:30

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) حکومت پنجاب نے کورونا کے خلاف ایک بار پھر بھرپور حکمت عملی اپناتے ہوئے صوبہ بھر میں Punjab Red Campaign متعارف کروائی جس کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا جو کہ 12 نومبر تک جاری رہی گی۔ جس کے تحت ہیلتھ ٹیمیں گھر گھر پہنچ کر ویکسینیشن کی خدمات سر انجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

لہذا جن لوگوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی یا ویکسینیشن کا کورس مکمل نہیں کروایا ، ایسے میں پنجاب حکومت لوگوں کو ویکسینیشن جلد از جلد کروانے کا بہترین موقع فراہم کررہی ہے ، کیونکہ ویکسینیشن سے ہی کورونا سے نجات کو ممکن بنایا جاسکتا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے شہریوں سے اپیل کی ہے اپنے اور اپنے پیاروں کی خاطر 12 سال سے زائد تمام افراد جلد از جلد خود کو کورونا ویکسین لگوائیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ اس وبائی بیماری کو شکست دی جا سکے ، انہوں نے کہا کہ کورونا کا سب سے بہتر علاج ویکسینیشن ہے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں