۶ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، فرخ الطاف/ راجہ یاور کمال خان

اتوار 5 دسمبر 2021 18:30

و*جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال نے ہفتے کے روز سکندر پور گڑھا میں پل کا افتتاح کیا۔ گزشتہ کئی سالوں سے پل نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں کافی مسائل درپیش تھے، پل کی تعمیر علاقے کے لوگوں کا درینہ مطالبہ تھا جو حل کر دیا گیا ہے، پل کی تعمیر پر مجموعی لاگت 11 کروڑ روپے آئی ہے۔

پل کی افتتاحی تقریب میں پی ٹی آئی نمائندگان، میڈیا اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف اور ایم پی اے راجہ یاور کمال خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی ترقی کے لیے مزید ترقیاتی فنڈ فراہم کیے جا رہے ہیں، اب تک حلقے میں ساڑھے 3 ارب روپے کے ترقیاتی کام ہو چکے ہیں، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، لوگوں کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ دسمبر میں جہلم کی تمام تحصیلوں میں صحت انصاف کارڈز بھی فراہم کر دیے جائیں گے، جس سے صحت انصاف کارڈ ہولڈر افراد سرکاری یا نجی ہسپتالوں میں 10 لاکھ روپے تک علاج مفت کراسکتے ہیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں