ژ* جہلم میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا

اتوار 5 دسمبر 2021 18:30

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ جہلم میں 5 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ ہیں۔

(جاری ہے)

ابھی تک کل 2671 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ کرونا وائرس سے کل 76 اموات ہوئی ہیں۔

کرونا وائرس کی تیسری لہر میں مارچ سے لے کر اب تک 35 اموات ہوئی ہیں۔ ابھی تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 796,928 بارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد خود کو ویکسین لگوائیں، کورونا وائرس سے بچاؤ ویکسینیشن اور احتیاط سے ہی ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں