پ*جہلم، کرسچین کمیونٹی کی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظاما ت

ا*سب ڈویژنل پولیس افسران نے عبادت گاہوں پر تعینات فورس کو چیک کیا

اتوار 5 دسمبر 2021 18:30

گ*جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایات پر کرسچیئن کمیونٹی کی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات،سیکیورٹی انتظامات کاپروگرام جاری کیا گیا ہے،واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹر، بیریئرز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور عبادت گاہوں پر لیڈیز پولیس بھی تعینات کی گئی ہے،ایلیٹ فورس اور پولیس موبائلز سے پیٹرولنگ بھی کی جارہی ہے اسکے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بہاؤ کو قائم رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس تعینات کی گئی ہے،مشکوک سامان، مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی جاری ہے اور گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے اور عبادت گاہوں کے ایریا کو خاردار تاریں لگا کر محفوظ بنایا گیا ہے،سب ڈویژنل پولیس افسران نے عبادت گاہوں پر تعینات فورس کو چیک کیا اور بابت سیکورٹی بریف بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں