ً جہلم، یونیورسٹی کی مطالعاتی دورہ پر جانے والی بس الٹ گئی،1طالب علم جاں بحق، 9 زخمی

اتوار 5 دسمبر 2021 18:30

ؑجہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) علاقہ تھانہ دینہ جی ٹی روڈ پر مطالعاتی دورہ پر جانے والی بس الٹ گئی،1طالب علم جاں بحق 9طالب علم زخمی،تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ویٹنری میڈیکل سائنسز کی بس طالب علموں کو لے کر لاہور سے مطالعاتی دورے پر راولپنڈی جا رہی تھی کہ تیز رفتاری اور بارش سے پھسلن کے باعث بس دینہ میں کالووال موژ کے مقام پر الٹ گئی،حادثہ میں ایک طالبعلم جاں بحق اور 9طالبعلم زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس اور ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں