جہلم پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،6 قمار بازگرفتار ، مقدمات درج

منگل 7 دسمبر 2021 00:03

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،6 قمار بازگرفتار ، مقدمات درج ،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے چتن روڈ نزد خان کباڑ خانہ کھلی جگہ پر کامیاب ریڈ کرتے ہوئے 6 کس قمار بازوں کو بذریعہ ڈولی دانہ جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان: (1) محمد ایوب ولد محمد فرمان ساکن اسلامیہ سکول جہلم، (2)عمیر عمر ولد منظور حسین ساکن جادہ جہلم (3) فیضان ولد محمد اسلم ساکن محلہ چشتیاں جہلم، (4)حسنات ولد نوید بیگ ساکن کالا گجراں جہلم، (5)زنیر رضا ولد شبیر احمد ساکن ڈھوک فردوس جہلم اور (6) جہانگیر حسین ولد محمد حسین ساکن کالا گجراں جہلم کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 7290 روپے نقدی، 4 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں