ضلعی انتظامیہ جہلم کی گرانفروشوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی ،مجموعی طور پانچ لاکھ اسی ہزار روپے کے جرمانے

بدھ 19 جنوری 2022 23:48

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) ضلعی انتظامیہ جہلم عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر قانونی کارروائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ کوئی دکاندار اشیاء ضروریہ کے مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کر کے عوام کا استحصال نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی ہدایت پر جہلم اور تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور سپیشل پرائس مجسٹریٹس نے ماہ جنوری میں اب تک 7257 چھاپے مارکر 889 خلاف ورزیاں پکڑی ہیں، جس پر گراں فروشوں کو مجموعی طور پر 5 لاکھ 80 ہزار روپے کے جرمانے کئے گے ہیں جبکہ کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں