ضلع جہلم میں نیا پاکستان صحت سہولت کارڈ کا اجراء کر دیا گیا

جمعرات 20 جنوری 2022 22:19

جہلم۔20جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔20 جنوری2022ء) :ضلع جہلم میں بھی نیا پاکستان صحت سہولت کارڈ کا اجراء کر دیا گیا۔ ضلع جہلم کی تمام تحصیلوں کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں صحت سہولت کارڈ کی افتتاحی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع جہلم کے 3 سرکاری اور 4 پرائیویٹ ہسپتالوں میں صحت کارڈ کی سہولت میسر ہوگی، تمام منظور شدہ ہسپتالوں میں کاونٹرز بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔

ضلع جہلم کے شہری اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ قائم کاونٹرز پر جاکر خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں، صحت سہولت کارڈ پروگرام کے تحت شہریوں کا شناختی کارڈ ہی صحت کارڈ تصور کیا جائے گا۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں نیا پاکستان صحت کارڈ پروگرام کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال تھے۔

(جاری ہے)

اس کے علاؤہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال سمیت متعلقہ ایم ایس اور ڈی ڈی ایچ اوز نے شرکت کی۔

صحت سہولت پروگرام کے تحت ضلع جہلم کے مستقل رہائشی 10 لاکھ روپے تک فری علاج معالجہ کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ صحت کارڈ پنجاب حکومت کا بہترین اقدام ہے، موجودہ حکومت نے کم از کم صحت کے شعبے کو اپنی ترجیحات میں اولیت دی ہے اور اب اس نے ملک کے پریشان حال عوام کے لیے علاج معالجہ کی سہولیات کو بالکل فری کر دیا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں