رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی قلعہ روہتاس کی سیکیورٹی سے متعلق میٹنگ کا انعقاد

ہفتہ 22 جنوری 2022 22:30

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ڈی پی او آفس جہلم میں قلعہ روہتاس کی سیکیورٹی سے متعلق میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جس میں محمد سلیم خٹک ڈی ایس پی صدر سرکل، انجینئر محمد خالد محکمہ آثارِ قدیمہ اور ممبران امن کمیٹی قلعہ روہتاس نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

قلعہ روہتاس چونکہ ایک تفریحی مقام ہونے کے ساتھ ساتھ اس میں گردوارہ چوآء صاحب واقع ہے جس میں سکھ برادری ملکی و غیر ملکی اپنے مذہبی تہوار بیساکھی اور دیگر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے وقتاً فوقتاً آتے ہیں۔

قلعہ میں آنے والے غیر ملکی اشخاص، اہم ملکی اشخاص کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے جا سکیں تاکہ امن و امان کی صورتحال قائم رہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ اس طرح کی کاروائیوں کے انسداد کے لیے ضروری ہے کہ بطور کمیونٹی ہم مل کر سماج دشمن عناصر کے مذہوم مقاصد کی حوصلہ شکنی کریں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں