ضلع جہلم میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت 25جنوری سے مختلف کیٹیگریز میں مقابلہ جات کا آغاز

ہفتہ 22 جنوری 2022 22:30

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) ضلع جہلم میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت کیٹیگریز میں مقابلہ جات 25 جنوری2022 کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ میں منعقد ہوں گے۔ مقابلہ جات میں میوزک،مصوری،ادب،دستکاری،تھیٹراور لوک رقص وغیر ہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نعمان خفیظ ہوں گے۔پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی ڈویثزن نے وزیراعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ھنٹ پروگرام کے حوالے سے ضلعی مقابلہ کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 20 ہزار روپے،دوسری پوزیشن 15 ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 10ہزار روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں