ڑ* جہلم ،چچا اور چچی کو فائرنگ کرکے قتل کرنیوالے ملزم نے خود کشی کرلی

بدھ 26 جنوری 2022 18:40

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) جہلم کی تحصیل پنڈدادن خان میں چچا اور چچی کو قتل کرنے والے ملزم نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔ جہلم کی تحصیل پنڈدادن خان کے علاقے محلہ اسلامیہ میں بھتیجے نے فائرنگ کرکے سگے چچا اور چچی کو قتل کردیا، اور فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی، تاہم کچھ ہی دیر بعد اطلاع ملی کہ چچا اور چچی کو قتل کرنے والے محمد عمران نامی ملزم کی لاش بھی جائے وقوعہ سے کچھ دور برآمد ہوئی ہے، اور مبینہ طور پر عمران نے خود کشی کی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ قتل ہونے والے شخص کی شناخت چوہدری گلزار آرائیں کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ اس کی اہلیہ نے اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ عمران نامی ملزم کے بھائی عرفان نے بھی کچھ عرصہ قبل مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں