چناری: جہلم ویلی میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیلنے لگا

حفاظتی تدابیر صفر مزید 27افراد میں کرونا کی تصدیق عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی چارتعلیمی ادارے اور دو بنک سیل کردیے گئے

جمعرات 27 جنوری 2022 21:18

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) جہلم ویلی میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیلنے لگا حفاظتی تدابیر صفر مزید 27افراد میں کرونا کی تصدیق عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی چارتعلیمی ادارے اور دو بنک سیل کردیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تازہ آنے والی رپورٹس کے مطابق کرونا کے نئے آنے والے مریضوں میں چھ کا تعلق سراں،چار کا تعلق چکار،دو کا تعلق وادی لیپاء،چھ کا تعلق ہٹیاں بالا،ایک کا تعلق باگسر،ایک کا تعلق کومی کوٹ،ایک کا تعلق لڑی لانگلہ،ایک کا تعلق گوجربانڈی،ایک کا تعلق گھڑی ڈوپٹہ،ایک کا تعلق دھنی بقالاں جبکہ دو افراد کے علاقے کی معلومات حاصل نہیں ہو سکی27مزید افراد میں کرونا کی تصدیق کے بعد جہلم ویلی میں کرونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد73تک پہنچ گئی ہے یاد رہے کہ جہلم ویلی میں آئے روز کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن کسی بھی مقام پر کوئی بھی حفاظتی تدبیر اختیار نہیں کی جارہی اور نہ ہی محکمہ صحت کی طرف سے جہلم ویلی کے اکثر ہسپتالوں میں آکسیجن کی سہولت میسر ہے عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت اور انتظامیہ کو جہلم ویلی بھر میں کرونا کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھانے چاہیے اس کے علاوہ ضلع بھر کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں فوری طور پر آکسیجن کی سہولت مہیا کرنی چاہیے دوسری جانب ضلع بھر کے تعلیمی ادارے بغیر کسی حفاظتی تدبیر کے کھلے ہیں محکمہ صحت جہلم ویلی نے کرونا پازٹیو کیس سامنے آنے کے باعث نیشنل بنک لمنیاں،بوائز ہائی سکول سراں،گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سراں،ماڈل بوائز سائنس کالج ہٹیاں بالا،گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چکوٹھی اور مائیکرو فنانس بنک چناری کو سیل کردیا ہے جہلم ویلی میں کرونا کیسز کی شرح میں دن بدن اضافہ سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے اگر انتظامیہ اور محکمہ صحت نے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد نہ کروایا تو بڑے پیمانے پر جہلم ویلی میں کرونا پھیلنے کا خطرہ ہے،ڈی ایچ او جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر مغل نے کہا ہے کہ آکسیجن کی سہولت میسر ہے آج کے دور میں چھوٹے ہسپتالوں میں آکسیجن سلنڈر کی بجائے بجلی سے چلنے والی آکسیجن کی مشین استعمال کی جارہی ہے جس سے ہمیں بار بار آکسیجن خریدنی نہیں پڑتی بلکہ oxygen concentrator machine ہمیں تازہ ہوا سے 100% ً آکسیجن کشید کر دیتی ہے ڈاکٹرطاہرنے مزید کہا کہ چناری،چکہامہ،وادی کھلانہ اور ریشیاں میں بھی یہ مشین فنکشنل ہیں ڈاکٹر طاہر نے مزید کہا کہ عوام زیادہ سے زیادہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں تانکہ کرونا سے بچا جا سکے بے احتیاطی سے کرونا بڑھنے کا خطرہ ہے

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں