جہلم، 2 مویشی چور ملزمان گرفتار، 12 لاکھ مالیتی کے مویشی برآمد

منگل 21 جون 2022 00:02

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2022ء) سب انسپکٹر احسان عباس انچارج پولیس چوکی کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری کرنے والے 2 کس ملزمان (1)عدنان احمد ولد لیاقت علی اور (2)امین شاہ ولد نیاز علی سکنائے پیشاور کو جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور ہیومین انٹیلیجنس ریسورسز کے ذریعے گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 12 لاکھ مالیتی کے چوری شدہ مویشی برآمد کر لیے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے انچارج پولیس چوکی کالا گجراں اور ان کی ٹیم کو بھرپور شاباش دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں