ڈپٹی کمشنر کامران خان کا دارالامان کا دورہ ،ادارے میں مقیم خواتین کے مسائل بارے دریافت کئے

بدھ 22 جون 2022 22:58

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر کامران خان کا دارالامان کا دورہ ،ادارے میں مقیم خواتین کے مسائل بارے دریافت کیا اور ان کے فوری حل کے لئے اٹھانے کے احکامات صادر کئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کمروں، واش رومز کی صفائی چیک کرنے کے ساتھ کھانے کا معیار بھی چیک کیااور رہائشی سہولیات کے متعلق جائزہ لیا۔اس موقع پرطیبہ ناصر سپرنٹنڈنٹ دارالامان جہلم اور واجد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر آفیسر نے مہیا کی جانے والی سہولیات اور مسائل کے بارے میں بتایا۔ ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر عمارت کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو عمارت کو جلد از جلد مکمل کرکے اسکی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں