جہلم،جعلی کرنسی نوٹوں کی گردش ، شہریوں اور تاجروں کو مشکلات

چھوٹے دوکانداروں کے لیے نوٹوں کی پہچان کے لیے مشینیں رکھنا ممکن نہیں

جمعرات 16 فروری 2017 21:15

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) جہلم میں جعلی کرنسی نوٹوں کی گردش ، شہریوں اور تاجروں کو مشکلات ، چھوٹے دوکانداروں کے لیے نوٹوں کی پہچان کے لیے مشینیں رکھنا ممکن نہیں ۔جہلم اور گردونواح میں پانچ سو ،ہزار اور 5 ہزار کے نوٹ شہریوں اور دوکانداروں کے لیے درد سر بنتے جا رہے ہیں جعلی نوٹوں کی پہچان اب بغیر مشین کے کرنا مشکل ہو گیا ہے چھوٹے دوکانداروں کے لیے نوٹوں کی پہچان مشینیں رکھنا ممکن نہیں رہا ایک مخصوص مافیا جہلم سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں جعلی کرنسی کے ذریعے ملکی کرنسی کو ڈائون کرنے کی سازش میں مصروف ہے ۔

حکومت نے دوکانداروں سے استدعا کی ہے کہ وہ پانچ سو ،ہزار اور پانچ ہزارکے نوٹ جانچ پڑتال کے بعد لین دین کریں بعض لوگ جعلی نوٹ چلانے کے لیے متحرک ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 ہزار کا نوٹ ایک ہزار روپے جبکہ 1 ہزار کا جعلی نوٹ 400اور 500 والا نوٹ 200روپے میں لاکر جعلساز مارکیٹ میں پھیلا رہے ہیں جن کی روک تھام ہر شہری کا فرض ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑے نوٹوں کی پہچان عام شہری کے لیے مشکل ہے کوئی غریب جعلی نوٹ چلاتا پکڑ لیا جائے تو اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیاجاتا ہے جبکہ اصل مافیا کو پکڑا نہیں جا رہا اگر کوئی شریف شہری جعلی نوٹ چلاتا پکڑا جائے تو پولیس اس کی تصدیق کرے کہ آیا یہ کسی قسم کے غیر قانونی دھندے میں ملوث تو نہیں ہے اگر تصدیق ہوجائے تو پھر مقدمہ درج کیا جائے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں