پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں،مقدمات درج ملزمان گرفتار

بدھ 22 فروری 2017 19:34

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں۔10لیٹر شراب،2عدد پسٹل 30بور،1عدد 12بور رائفل اور 7روند برآمدمقدمات درج 15فراد گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد سجاد اے ایس آئی نے مجاہد ولد بوٹا سکنہ ضلع حافظ آباد ،سجاد ولدیوسف سکنہ منگلا روڈ ڈینہ کوکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی امجد علی اے ایس آئی نے اعجاز ولد نواز سکنہ چک نمبر61سرگودھا ،ثمر ولد سیلم سکنہ چک نمبر18ضلع سرگودھا،امتیاز حسین اے ایس آئی نے پیر محمد ولد امین سکنہ فضل کلے ضلع مردان زاہد سلطان ولد سلطان کوکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر علی اکبر ایس آئی نے خرم شہزاد ولد افضل سکنہ محلہ طارق آباد جہلم سی5لیٹر شراب، محمد نصیر ایس آئی نے حق نواز ولد اسلم سکنہ مخدوم آباد جہلم سے 5لیٹر شراب نعیم اقبال اے ایس آ،ْئی نے بشیر ولد یار محمد سکنہ میانہ گوندل ضلع منڈی بہائو الدین ،کرامت ولد فضل کریم سکنہ گوڑھا سیلم کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر منظور حسین اے ایس آ،ْئی نے نواز ولد مقصود سکنہ رکھ بھیڑ ضلع سرگودھا سے پسٹل30بور معہ2روند محمد انار اے ایس آئی نے عاصم ولد عزیز خان سکنہ مکان نمبرC40شمالی محلہ جہلم سے پسٹل30بور معہ 2روند،قمر شہزاد اے ایس آ،ْئی نے شکیل ولد حاکم خان سکنہ پنڈوری سے رائفل 12بور معہ 3روند برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں