تعلیمی اہداف کو پورا کرنے کیلئے اساتذہ کے ساتھ جاری سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرنا ہوگا،پنجاب ٹیچرز یونین

اتوار 26 فروری 2017 17:21

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے کہا کہ تعلیمی اہداف کو پورا کرنے کے لئے اساتذہ کے ساتھ جاری سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرنا ہوگا۔دو سالوں سے اساتذہ کے ساتھ جاری اپ گریڈیشن کا مذاق بند کیا جائے۔ 31 مارچ سے قبل اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جار ی نہ کیا گیا تو اپریل کے پہلے ہفتے میں پنجاب اسمبلی کے سامنے اساتذہ پنجاب دھرنا دیں گے۔

پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ کے مفاد کے لئے اور اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے لئے کی جانے والی ہر جدو جہد / تحریک کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔ یو ٹی سی یا دیگر تنظیمیں جو بھی لائحہ عمل دیں گی اس کی پہلے کی طرح حمایت کریں گے۔ لیکن کسی ذاتی مفاد کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہی اساتذہ میں ایس ایم ایس یا فیس بُک کے ذریعے بے چینی پھیلائیں گے۔

(جاری ہے)

دسمبر 2016 میں طے کئے گئے پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی کے لئے گریڈ 16 اور ایس ایس ٹی کے لئے گریڈ 17 میں اپ گریڈیشن پر عمل درآمد کیا جائے۔

پرائمری ٹیچرز کو گریڈ 12دینے کی کسی کاروائی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ کیونکہ یہ اساتذہ برادری کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہوگا۔ وزیر اعلی پنجاب زمینی حقائق کو مد نظر رکھیںاور اساتذہ کو اعلی مقام دینے کے لئے فوری اقدامات اُٹھائیں۔ورنہ اپریل کے پہلے ہفتے میں پنجاب اسمبلی کے سامنے ہزاروں اساتذہ 14 مئی 2016 کی طرح بھر پور احتجاجی دھرنا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں