جہلم، موٹر سائیکل رکشہ کے ڈرائیور سے لاکھوں روپے کا سونا برآمد کر کے مالک کے حوالے کردیا گیا

اتوار 24 مارچ 2019 18:30

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) پولیس نے موٹر سائیکل رکشہ کے ڈرائیور سے لاکھوں روپے کا سونا برآمد کر کے مالک کے حوالے کرکے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شمائلہ بی بی سکنہ چوٹالہ نے پولیس کینٹ چوکی میں بتایا کی میں نے کھاریاں سے جہلم کینٹ تک رکشہ میں سفر کیا اور ایک بیگ رکشہ میں رکھا جس میں `12 تولہ سونے کے ساتھ ساتھ دوسری قیمتی اشیاء بھی تھیں جس پر کینٹ چوکی انچارج نے ڈی پی او کیپٹن سید حماد عابد اور ایس ڈی پی او سٹی سرکل فیصل سلیم،ایس ایچ او سٹی ایسپکٹر عمران بیگ کے ہمراہ رکشہ اور اس کے ڈرائیور کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے رکشہ ڈرائیور عارف محمود سکنہ باؤلی کو اس کے گھر سے گرفتار کر کے 10 لاکھ روپے کی اشیاء برآمد کر لیں ہیں جن میں 12 تولہ سونا بھی موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں