گورنمنٹ ہائی سکول جہلم کا اعزاز،انٹر تحصیل مقابلوں میں زبردست کارکردگی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 25 فروری 2021 20:49

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) گورنمنٹ ہائی سکول جہلم کا اعزاز ۔انٹر تحصیل مقابلوں میں زبردست کارکردگی ، سپورٹس کے انٹر تحصیل ہائی اور ہائیر سکنڈری اسکولوں کے مابین مختلف سپورٹس کے مقابلہ جات میں ایک زبردست مقابلے کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول جہلم کی ہاکی ٹیم نے گورنمنٹ ہائی سکول کالا گوجران نمبر 1 کی ہاکی ٹیم کو واضح برتری چار بمقابلہ صفر گول سے شکست دے کر انٹر تحصیل کا فائنل اپنے نام کر لیا۔

ہاکی کے بہترین کھلاڑی محمد قاسم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ کرکٹ میچ کے ایک دوسرے مقابلے میں بھی گورنمنٹ ہائی سکول جہلم کے طلباء نے بہترین کھیل پیش کیا۔گورنمنٹ ہائی سکول جہلم کے کرکٹ کے آل راؤنڈر رحمت اللہ خان جو کہ اسکول کی ٹیم کا کپتان بھی ہے نے بہترین کھیل پیش کیا، انس لون نے بہترین فاسٹ بالنگ کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول کالا گوجرہ نمبر دو کو ایک بڑا سکور کرنے سے روک دیا اور پوری ٹیم کو 103 سکور پر ڈھیر کر دیا۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ہائی سکول جہلم کے سینئر ہیڈماسٹر شاہد صدیق چودھری نے دونوں کامیاب ٹیموں کا پرتپاک طریقے سے استقبال کیااور دونوں ٹیموں کے کوچ جناب محمد کاشف لون کی خدمات اور سروسز کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔مبارکباد دینے والوں میں جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچر یونین پنجاب چوہدری وحید حیدر،سینئر سائنس ٹیچر محمد مجید،۔سائنس ٹیچر ندیم سپرا۔

چوہدری مظہر آصف سائنس ٹیچر، عنصر بیک سینئر ٹیچر،محمد مسعود کیانی سینئر ٹیچر، قاری محمد اعظم،حافظ ایاز لطیف اور کامران یوسف شامل تھے۔سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول جہلم جناب محمد شاہد صدیق چودھری نے اپنے خطاب میں کہا انشاء اللہ اب گورنمنٹ ہائی سکول جہلم علمی اور ادبی مقابلوں میں ہمہ وقت اور مسلسل جدوجہد سے ترقی۔ اور کامیابی کی منازل جلد عبور کر کے ضلع میں اعلی مقام حاصل کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں