کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری کے ریٹائرڈسائنسدان کے بینک اکائونٹس سے 30 لاکھ روپے نکال گئے ،ْڈاکٹر یوسف خلجی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

پیر 5 نومبر 2018 16:54

کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری کے ریٹائرڈسائنسدان کے بینک اکائونٹس سے 30 لاکھ روپے نکال گئے ،ْڈاکٹر یوسف خلجی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2018ء) کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری کے ریٹائرڈسائنسدان کے بینک اکائونٹس سی30 لاکھ روپے نکال گئے ،ْڈاکٹر یوسف خلجی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کے آر ایل کے ریٹائرڈسائنسدان نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ ہیکر نے میرے اکائونٹ سے 30 لاکھ روپے نکال لئے ہیں،ان کا کہناتھا کہ 25 اور26 اکتوبر کے درمیان ہیکرنی17 گھنٹے میں پنشن اورگریجویٹی کے 30 لاکھ اڑالئے ،ڈاکٹر یوسف خلجی کا کہناتھا کہ بینک اورایف آئی اے سے رابطہ کیالیکن شنوائی نہیں ہوئی، میری عمربھرکی کمائی لوٹ لی گئی،میری درخواست ہے کہ چیف جسٹس پاکستان واقعہ کا نوٹس لیں اور میری لوٹی گئی رقم ریکور کروائیں۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں