عمران خان کو ملک پر مسلط کیا گیا،ثابت کریںگے اناڑی اناڑی ہوتا ہے ،احسن اقبال

وزیر اعظم بیرون ملک جا کر پاکستان میں کرپشن کا رونا روتے ہیں،بیرون ملک برائیاں کریں گے تو سرمایہ کار پاکستان نہیں آئیں گے وفاقی حکومت کے سو دن میں سو یوٹرن ثابت ہوچکے ہیں،قوم روزانہ یو ٹرن کی قیمت ادا کر رہی ہے،مرکزی رہنما (ن) لیگ کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 22 نومبر 2018 18:53

عمران خان کو ملک پر مسلط کیا گیا،ثابت کریںگے اناڑی اناڑی ہوتا ہے ،احسن اقبال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے وہ جتنے مرضی کیس بنائیں ہم ان کا دفاع کریں گے۔عمران خان کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے اور ہم اس سال صرف دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہوتا ہے جب کہ ہم ثابت کریں گے کہ اناڑی اناڑی ہی ہوتا ہے۔وزیر اعظم بیرون ملک جا کر ملک میں کرپشن کا رونا روتے ہیں۔

بیرون ملک برائیاں کریں گے تو سرمایہ کار پاکستان نہیں آئیں گے۔عمران خان قومی احتساب بیورو (نیب) سے سی پیک پر تحقیقات کرالیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرا ت کو کراچی پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ن لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ اور رکن قومی اسمبلی کھیئل داس کوہستانی سمیت دیگر بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

احسن اقبا ل نے کہا کہ اپوزیشن حکومت گرانا نہیں چاہتی بلکہ حکمرانوں کو قوم کے سامنے عیاں کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان کی کوشش ہے کہ وہ سیاسی شہید بن جائیں۔احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت کے سو دن میں سو یوٹرن ثابت ہوچکے ہیں۔ قوم روزانہ یو ٹرن کی قیمت ادا کر رہی ہے۔ نواشریف کی خاموشی سے متعلق سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ میاں نوازشریف آپ کے سامنے کھڑے بول رہے ہیں، ہم سب نوازشریف ہیں، نوازشریف کوئی معمولی کارکن نہیں، جب وہ بولیں گے تو یوٹرن نہیں ہوگا، ہم نہیں چاہتے ملک میں درجہ حرارت اتنا بڑے جس سے یہ حکومت لوگوں کو یہ تاثر دے کہ اپوزیشن ہمیں حکومت نہیں کرنے دے رہی، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت عوام سے کیے وعدے پورے کرے، عمران خان کی تو پوری کوشش ہیکہ وہ سیاسی شہید بنیں اور لوگوں کو کہیں کہ اپوزیشن ٹانگیں کھینچ رہی ہے، اگر ہمیں ٹانگیں کھینچنا ہوتیں تو مظاہروں میں پیٹرول چھڑکنے کے لیے آتے جیسے آپ نے فیض آباد میں کیا، ہم واقعی ااپ کو موقع دینا چاہتے ہیں تاک لوگ آپ کو پرکھ سکیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان لوگوں کو بے وقف نہ بنائیں، یہ پہلی اپوزیشن ہے جو حکومت کو کہہ رہی ہیکام کرو اور حکومت کام کرنے کے لیے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ جس نے بھی پاکستان کی دولت لوٹی اس کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہیے، اس کے لیے شفاف احتساب کا نظام قائم کیا جانا چاہیے، ہمارا یہ مو قف پانچ سال سے ہے، اپنے دور میں احتساب کے نظام میں اصلاحات نہیں کرسکے کیونکہ سینیٹ میں مطلوبہ تعداد نہیں تھی اور پیپلزپارٹی کے ساتھ اس مسئلے پر اتفاق نہیں ہوسکا، اب پی پی اور ن لیگ نے پی ٹی ا?ئی کے ساتھ مل کر کام شروع کیا ہے تاکہ احتساب کا شفاف نظام بنائیں جو غیر متنازع ہو۔

انہوںنے کہا کہ عمران خان سی پیک میں کرپشن کا رونا روتے ہیں لیکن چین میں سی پیک کی تعریف کرتے نظر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے پاکستان کو تیزی سی ترقی کرنے والا ملک بنایا ہے لیکن ہمیں اپنی پانچ سالہ محنت پر پانی پھرتا نظر آ رہا ہے۔ ملک میں مہنگائی کا پہاڑ گرا دیا گیا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے اور ہم اس سال صرف دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہوتا ہے جب کہ ہم ثابت کریں گے کہ اناڑی اناڑی ہی ہوتا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں اور ہم کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں جب کہ ہم ہر قسم کے حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں پوری دنیا پاکستان کو خطرناک ملک قرار دیتی تھی لیکن ہم نے دنیا کو بتایا تھا کہ پاکستان نے بہادری کے ساتھ دہشتگردی کو شکست دی ہے، ہم نے ثابت کیا تھا کہ پاکستان اپنے وسائل سے توانائی بحران کو شکست دے سکتاہے، ہماری اس کامیابی کو عمران خان کی نگرانی اور قیادت میں ایک سیاسی سازش کے ذریعے ناکام کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پانچ سال ترقی کا سفر طے کیا ہے، اس وقت حکومت نے پاکستان کے حوالے سے دنیا بھر میں منفی پروپیگینڈا شروع کیا ہوا ہے، عمران خان کہتے تھے سی پیک کے منصبوں میں کرپشن ہوئی، چین جاکر انہوں نے سی پیک کا قصیدہ پڑھا اور پاکستان آکر سی پیک کے منصوبوں پر کیچٹر اچھالتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں، ہم آپ کی دھمکیوں سے نہیں ڈرنے والے، اگر آپ سمجھتے ہیں اپنی ناکامیوں کو ہماری گرفتاری سے چھپالیں گے تو آپ کی بھول ہے، ہم آپ کو چھپنے نہیں دیں گے اور قوم کو بتائیں گے اناڑی اناڑی ہی ہوتاہے، آج ملک میں مہنگائی کا پہاڑ عوام پر ڈھا دیا گیا ہے جس میں حکومت کی ناتجربیکاری ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ دو ماہ پہلے عمران خان کہا کرتے تھے خودکشی کرلوں مگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاو ں گا، کیا دو ماہ پہلے انہیں درآمدات کے اعدادوشمار معلوم نہ تھی عمران خان قرضے لے رہے ہیں، ان کا پلان بی کیا ہی وہ قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں، انہوں نے قوم کو دھوکا دے کر یہ مقام حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سو دن سو یوٹرن ثابت ہوئے، ہم ان کو حکومت کرنے دینا چاہتے ہیں، قوم کو روزانہ ان کے یوٹرن کی قیمت ادا کرنے پڑرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن پر جو انگلیاں اٹھاتے ہیں کاش اپنے گریبان میں جھانکیں، ملک میں کرپشن کے جتنے مگر مچھ ہیں سب پی ٹی آئی کی چھتری کے نیچے پناہ میں ہیں، آج عمران خان تمام کرپٹ سیاسی عناصر کی پناہ گاہ ہیں اور دوسروں پر انگلیاں اٹھاتے ہیں۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں