آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میںمنعقدہ اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:15

حویلی کہوٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) یوم تاسیس کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میںاجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے انتظامات کا جائز ہ لیا گیا ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ممتازآباد، ایس پی حویلی مرزا شوکت حیات ،ایڈمنسٹریٹر ضلع سہیل مسعود ،ضلعی آفیسران اور صحافیوں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 24اکتوبریوم تاسیس کو شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے مرکزی تقریب ڈگری کالج ہال میں منعقد کی جائے گی جس کے مہمان خصوصی وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز ہوں گے ۔اس تقریب میں جملہ ملازمین ،سکولوں اور کالج کے طلباء طالبات اور شہری شرکت کریں گے ۔تقریب کے آغاز پر پرچم کشائی کی جائے گی ۔اور پولیس کا چاق و چوبند دستہ سلامی دے گا ۔

دن کی مناسبت سے طلباء کے درمیان تحریری اور تقریری مقابلے اور ٹیبلو پیش کیے جائیں گئے شہر کو خوبصورت جھنڈیوں سے سجایا جائے گا۔تقریب میں ملٹی میڈیا کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وجبر کو نمایاں کیا جائے گا۔اجلاس میںیوم تاسیس کے موقع پر جملہ ملازمین اور آفیسران اپنی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں