قائم مقام ڈپٹی کمشنر حویلی کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالہ سے اجلاس، مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا

بدھ 20 نومبر 2019 20:00

حویلی کہوٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) قائم مقام ڈپٹی کمشنر حویلی سید نسیم عباس شاہ کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ حویلی کہوٹہ سردار مشکور احمد خان نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بچے ہم سب کا مستقبل ہیں ۔16سے 20دسمبر تک حویلی کہوٹہ پولیو مہم ہو گی جس کے مطابق پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر میں پولیو کے کیسز نہیں ہیں لیکن خطرات ضرور ہیں کیونکہ پاکستان سے آنے والے لوگوں کے ساتھ وائرس آسکتا ہے ۔پولیو کے قطروں کے علاوہ بچوں کو وٹامنز کے ڈراپس اور بلیو کیپسول بھی دیئے جا رہے ہیں۔ ورثاء کو چاہیے کہ وہ تسلی کر لیں کہ پولیو ٹیموں نے بچوں کو پولیو کے قطرے وٹامنز ڈراپس اور بلیو کیپسول دے دیئے ہیں۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے کہا کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں