راولپنڈی،کہوٹہ پولیس کی اہم کارروائی،روڈ بلاک کرکے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا 03 رکنی طیفاڈکیت گینگ گرفتار، متعدد وارداتوں کا انکشاف

پیر 27 جولائی 2020 16:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2020ء) کہوٹہ پولیس کی اہم کارروائی،روڈ بلاک کرکے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا 03 رکنی طیفاڈکیت گینگ گرفتار، متعدد وارداتوں کا انکشاف، شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ، ایس پی صدر نے بتایا کہ ایس ایچ ا و کہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے روڈ بلاک کرکے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا 03 رکنی طیفاڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ، ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان نے انٹیروگیشن کے دوران کہوٹہ،گردونواح اور کشمیر کے علاقوں میں روڈ بلاک کرکے لوڈنگ گاڑیوں اور مسافروں کو لوٹنے کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے، درست شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزید تفتیش کی جائے گی،سی پی او محمد احسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر، ایس ایچ او کہوٹہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مال مسروقہ برآمد کیا جائے اور منظم گینگز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں